تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
September 26, 2018

نیا بلاگ بنانے کے بارے میں کچھ ضروری ہدایات

September 26, 2018
 بلاگر ٹریننگ، آئی لنک اُردو بلاگ سکلز ٹریننگ
نیا بلاگ کیسے بنایا جائے؟  ہدایات پر مبنی معلومات کا بہترین ذخیرہ۔
 آپکی آراء اور خیالات انٹرنیٹ کے ذریعے سے دوسرے لوگوں تک پہنچانا بلاگ کہلاتا ہے۔ بلاگ ایک صفہ ہے جس کےبہت سے حصے ہو سکتےہیں۔ بلاگ گوگل کی ایک مفت میں فراہم کردہ سہولت ہے جسے ہر وہ بندہ استعمال کر سکتا ہے جسکے پاس گوگل کا میل اکاونٹ بنا ہوا ہو۔ بلاگ دراصل ایک درخواست (Application) ہے جو گوگل بلاگ سپوٹ کے نام سے مشہور ہے۔ اس پر لاگ ان ہونے کے بعد یوزر کو ایک پلیٹ فارم مہیا ہو جاتا ہے جس کے ذریعے سے وہ آپنے خیالات (Post) لکھ کر پبلش کر دیتا ہے اور یوں وہ گوگل کے تلاش کردہ نتائج میں شامل ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

دُنیا میں اس وقت اربوں کی تعداد سے بلاگ بنے ہوئے ہیں۔ سرچ میں سب سے پہلے وہ ہی بلاگ آتا ہے جو عالمی معیار کے مطابق  (CEO) کیا گیا ہو اور گوگل (Search console) کے معیار پر پورا اترتا ہو۔اس پر مواد کا ذخیرہ سب سے اچھا ہو اور ہر وقت اس پر نیا مواد ڈالا جا رہا ہو۔ اس کو پسند کرنے اور دیکھنے والے بہت سے لوگ ہوں۔ ذخیرے کے اعتبار سے اس پر سب کچھ سچا ہو اور کوئی بھی بے ایمانی یا قانونی خلاف ورزی نہ کی گئی ہو۔  اگر آپ کا بلاگ اچھا بنایا گیا ہے تو آپ اس پر گوگل ایڈ سنز پرگرام بھی چلانے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ گوگل ٹیم کے نظارے کے بعد اگر آپکا بلاگ (Ad-sense policy)  پر پورا اترتا ہے تو منظوری کے بعد آپ کو اشتہارات کی تشہیر کرنے سے پیسے ملنے شروع ہو جائیں گے۔ 

بلاگ بنانے کے لوازمات.

ilink-pk skills training عام طور پر نیا ای میل (الیکٹرونکس خط) اکاونٹ بناتے وقت استعمال کنندہ بہت سی باتوں کو نظر انداز کر دیتا ہے۔ جیسے کہ (Two step verification) یا موبائل فون نمبر کو اکاونٹ کے ساتھ منسلک نہ کرنا۔ جس کی وجہ سے ای میل اکاونٹ کا چوری ہوجانا ایک عام مسلئہ ہے۔ اس سے پہلے کہ ہم نیا اکاونٹ بنانے کی کوشش کریں۔ آپ کے پاس ایک موبائل فون اور حاضر شدہ سم کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ آپ کی محنت کو کو ئی چرا نہ سکے اور مضبوط تحفظ کے ساتھ آپ آپنے گوگل کے اکاونٹس کی دیکھ بھال کر سکیں۔ کچھ بھی کرنے سے پہلے آپکے پاس انٹرنیٹ، موبائل یا کمپئوٹر کا ہونا ضروری ہے۔ جس کے ذریعے سے آپ آپنا ای میل، جھی میل بنا سکیں۔

ای میل اور جھی میل کا فرق۔ 

یاد رکھیں! ای میل، کا مطلب (الیکٹرونکس میل) ہے اور جھی میل کا مطلب (گوگل میل) ہے۔ ای میل آپ کسی بھی براوز میں بنا سکتے ہیں اور استعامال بھی کر سکتے ہیں مگر "جھی میل" گوگل کی طرف سے ہوتا ہے۔ ہر وہ براوزر جو گوگل میل کو لاگ ان یا استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ آپ اس کا فائدہ لے سکتےہیں۔ بظاہر دونوں ایک جیسے ہی کام کرتے ہیں مگر ان میں اقسام مختلف ہوتی ہیں۔ ای میل یا جھی میل آپ کی آن لائین شناخت ہوتی ہے جو آپ کو بہت سے کام کرنے میں معاون اور مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

گوگل میں ایک نیا بلاگ کیسے بنایا جائے؟

جب آپ براوزر میں (Create a new blog) لکھیں گے تو نیچے سرچ رزلٹ تفصیل میں بہت سے لنک کھل جائیں گے۔ ان میں سے جو بھی (Blogger.com) والا لنک ہو گا اس کو کھولنے سے آپ ایک نیا بلاگ بنا سکتے ہیں۔ ایک نیا اکاونٹ بنانے سے پہلے آپ کے پاس ای میل اکاونٹ کا ہون لازمی شرط ہے۔ مختلف معلوماتی مواد فارم کو مکمل کرنے اور رضامند ہونے کے بعد آپکو گوگل بلاگر سروسز پر رسائی فراہم کر دی جاتی ہے۔

blogger training by ilink pk
یہ تصویر ایک  نیا بلاگ بنانے کا لنک ہے اس پر ماوسنگ کرنے سے کھلے گا۔
جیسا کہ آپ اوپر دی گئی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ ایک لنک کیسے ظاہر ہو رہا ہے۔ اس لنک پر داخل ہونے کے بعد آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ ایک نیا بلاگ بنانا چاہتے ہیں؟ رضامند ہونے کی صورت میں آپ نے ایک فارم مکمل کرنا ہے۔

پہلا قدم:

Skills training on ilink-"PK"
اس تصویر میں معلومات لکھنے کے بعد، اگلے مرحلے میں داخل ہونے کا بٹن دکھایا گیا ہے۔
اُپر دی کئی تصویر کے مطابق نام لکھنا ضروری نہیں، یہ تو صرف آپکی رہنمائی کی خاطر لکھا گیا ہے۔ آپ کوئی سا بھی آپنی مرضی کا نام لکھ سکتے ہیں۔ بہتر یہ رہے گا کہ جو بلاگ آپ بنانا چاہتے ہیں اس سے ملتا جلتا کوئی نام لکھیں تاکہ آپ کے بلاگ کا کی ورڈ بن سکے اور سرچ انجن میں پہلے نمبر پر آنے میں معاونت کرے۔ اگر آپ اپنے بلاگ کا ایک اچھا نام اور اس سے منسلک ای میل کا اکاونٹ بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ بہت ہی اچھا ہے۔ ای میل کا نام تجویز کرنے میں کافی سوچنے کے بعد فیصلہ کریں کہ کونسا نام بہتر رہے گا۔ ایک کارپوریٹ والا نام یا آپکا ذاتی نام، ان میں سے جو بھی فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔ بہتر ہوگا کہ آپ کوئی کارپوریٹ والے نام کا ہی انتخاب کریں۔ پاس ورڈ کم سے کم آٹھ ہندسوں وال ڈالیں اور اس میں نقطہ یا بڑا حروف بھی شامل کریں۔ نام اور پاس ورڈ وہ لکھیں جو آپکو آسانی سے یاد رہ جائے یا پھر اس کو کسی کاغذ، ٹیکسٹ بک وغیرہ میں نوٹ کر لیں۔

دوسرا قدم:

Blogger training on ilink pk
اس تصویر میں حفاظت سے متعلق، معلومات داخل کرنے کا فارم دیا گیا ہے۔
جیسا کہ آپک اُپر والی تصویر میں دیکھ رہے ہیں۔ موبائل فون نمبر اور ریکوری جھی میل ایڈریس دینا آپکی مرضی پر منحصر ہے اور آپ اس کے پابند نہیں ہیں۔ مگر پیدا ہونے کی تاریخ بہت ضروری ہےآپ اگر آپنی جنس کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتے تو (Rather not say) کو چن سکتے ہیں۔ اس فارم کو مکمل کرنے کے بعد آپ نے (Next) کرنا ہے۔

تیسرا قدم:

Blogger training on ilink pk
اس تصویر میں، آپ سےشناخت پوری ہونے پر پوچا جا رہا ہے۔ 
آگر آپ نے موبائل نمبر داخل کیا ہو گا تو آپکے موبائل فون پر ایک کوڈ موصول ہو گا آپ نے اس کوڈ کو فارم میں داخل کرنا ہے اور نیکسٹ کر دینا ہے۔ کسی بھی فارم کو مکمل کرنے کے بعد آپ نے متفق ہوتے ہوئے نیکسٹ یر ہاں میں نے مکمل کر لیا ہے کے اوپر جانا ہے۔

چوتھا قدم:

Blogger training on ilink pk
اس تصویر میں فراہم کردہ بٹن کے ذریعے پوچھا جا رہا ہے کہ کیا آپ راضی ہیں؟

 نیا اکاونٹ بنانا طے ہو گیا!

بلاآخر آپ نے راضی ہونا ہے اور آگےبڑھنا ہے۔ اس طریقے کی مدد سے آپ کا نیا اکاونٹ بن جائے گا۔ اور آپ اب انٹرنیٹ سے بہت ساری چیزیں ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں، خریداری کرنے کے علاوہ بہہت سی اور سروسسز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کا اگلا قدم ہو گا کہ ایک نیا بلاگ کیسے بنانا ہے۔ 

میری رائے!

امید کرتا ہوں کہ، آپ کو یہ گائیڈ پسند ائی ہو گی۔ آگر ایسا ہے تو مہربانی کر کے اس بلاگ کے بارےمیں آپنے دوستوں کو بتائیں۔ آگر آپ اس بلاگ پر تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے کے فارم سے رجوع کریں۔ آپنی تحریر لکھ کر پبلش کر دیں۔ آپکی آرا اور تجاویز ہمارے لیے بہت ہی ایم مانی جاتی ہیں۔ مہربانی کر کے کچھ وقت مزید نکالیں اور جانے سے پہلے اس بلاگ کو سبسکرائیب کرتے جائیں۔ آپکو یہ بلاگ (Create a new blog blogger training) کیسا لگا؟ جواب کا شدت سے انتظار رہے گا۔ تبصرے میں ضرور بتائیں کہ میں اس بلاگ میں کیسا لکھ رہا ہوں؟ بلاگ پر تشریف لانے کا بہت ہی شکریہ۔ آج موسم بہت شاندار ہے اور آپکی طرف کا موسم کیسا ہے؟ اگے انے والی تحریر، "نیا بلاگ" بنانے کے بارے میں ہے۔

نیا بلاگ بنانے کا طریقہ.

اوپر والے حصے میں ہم نے سیکھا کہ ایک نیا جھی میل کا اکاونٹ کیسے بنانا ہے؟ اب اگے کے حصے میں ہم جانیں گے کہ ایک نیا بلاگ کیسے بنانا ہے۔ مندرجہ ذیل تصویری مواد اس کام کے لیے بہت ہی مفید اور کارآمد ہے۔ اسکو دیکھ کر اور اسکی تقلید کرنے سے آپکو ایک نیا بلاگ بنانے میں مدد ملے گی۔

پہلا قدم:-

جیسے ہی آپ کا جھی میل اکاونٹ مکمل ہو گا تو آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ گوگل پلس کی پروفائل بنانا چاہتے ہیں۔ جیس کہ نیچے دی گئی تصویر سے واضح ہو رہا ہے۔ آپ نے سرخ رنگ کے نشان ولے بٹن کو دبانا ہے۔ یہ اس وقت آئے گا جب آپ ایک نیا جھی میل بنا رہے ہوں گے۔ آگر آپکے پاس پہلے سے جھی میل بنا ہوا ہو گا تو آپ سیدھا ہی بلاگ بنا سکتے ہیں۔ لیکن ہم چونکہ نیا جھی میل اکاونٹ بنانے کے راستے پر ہیں تو اس وجہ سے اب یہ پوچھا جا رہا ہے۔ 

blogger training on ilink pk
یہ ایک پرفائل بنانے کی تجویز ہے۔ تصویر میں نشان ولی جگہ پر ماوسنگ کرنا بہتر رہے گا۔

 دوسرا قدم:-

نیچے کی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے ایک نام دیا ہوا ہے۔ جو کہ گوگل پلس پر نظر آئے گا۔ ضروری ہے کہ آپ اس نام کو داخل کرنے سے پرہیز کریں اور آپنی طرف سے کچھ ایسا لکھنے کی کوشش کریں جو آپکے بلاگ سے منسلک ہو کر آپ کو فائدہ دے۔ ایک ماہرانہ انداز کا اندراج کیا گیا نام بہت ہی موزوں رہے گا۔

blogger training on ilink pk
نام وغیرہ لکھنے کے بعد آگے بڑھنے کا عمل ایک نشان زدہ بٹن سے ممکن ہے۔

تیسرا قدم:-

نیچے کی تصویر سے واضح ہو رہا ہے کہ پلس کے نشان والا اکاونٹ بننے کے آخری مراحل میں ہے۔ اس تصویر میں سرخ رنگ کا نشان آپکی رہنمائی کو موجود ہے۔ آپ نے محفوظ کرنا ہے تو اس پر ماوس کو لاکر بٹن دبانا ہو گا اور اگر آپ موبائل پر ہیں تو انگلی کو رکھنا ہو گا۔ 

blogger training on ilink pk
اب تک کا کیا گیا کام اس تصویر میں نظر آنے والے نشان زدہ بٹن سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

چوتھا قدم:-

جب پہلے والے سب مراحل کامیابی سے مکمل ہو جاتےہیں تو اگلی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے ایک بٹن میں جاری رکھنے کا پوچھا جا رہا ہے۔ اُوپر آپکی پرفائل کا نظارہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ آپ نے اس جگہ پر (Continue to blogger) پر ماوس کا بٹن دبانا ہےیا ٹچ موبائل ہے تو انگلی کو رکھنا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہو گا کہ آپ اگے بڑھنے کی کارروائی مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

blogger training on ilink pk
اس تصویر کے نشان زدہ بٹن سے آپ آگے جاری رکھ سکتے ہیں۔

پانچواں قدم:-

جیسا کہ نیچے والی تصویر اس بات کی نشان دہی کر رہی ہے کہ آپ اس بلاگ کی تقلید کرتے ہوئے کس جگہ پر موجود ہیں۔ اس تصویر میں سرخ رنگ کے نشان میں جو بٹن آپکو نظر آرہا ہے۔ یہ نیا بلاگ بنانے کا بٹن ہے۔ اس میں پوچھا جا رہا ہے کہ "نیا بلاگ" بنانے اور پوسٹنگ کرنے ہے کیونکہ آپ کے پاس کوئی بھی بلاگ پہلے موجود نہیں ہے۔ ہمارا فیصلہ ہمیشہ ہاں میں ہی ہونا چھاہیے۔ آپ نے (Create new blog) پر ماوس کا بٹن دبانا ہے اور اگر ٹچ موبائل فون ہے تو آپنی انگلی کو اس بٹن پر رکھنا ہے۔

blogger training on ilink pk
اس فوٹو میں دکھایا جانے والا بٹن، "نیا بلاگ" بنانے کے لیئے ہے۔

چھٹا قدم:-

یہ جگہ بہت ہی اہم تصور کی جاتی ہے۔ کیونکہ اس میں آپ نے آپنے بلاگ کا نام اور لنک تجویز کرنا ہوتا ہے۔ جب آپ پتہ کے خانے میں کچھ لکھتے ہیں تو سرچ کے ذریعے سے معلوم کیا جاتا ہے کہ اس پتہ پر پہلے سے ملتا جلتا کوئی لنک موجود تو نہیں ہے۔ آگر کوئی لنک ہو گا تو آپ سے معذرت کر لی جائے گی اور نیا پتہ اندراج کرنے کا کہا جائے گا۔ اس طرح کچھ تبدیلی شدہ پتے درج کرنے سے آپ دستیاب شدہ پتہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ بہتر رہے گا کہ آپ کا جھی میل کا نام، بلاگ کا نام اور لنک کا نام ملتا جلتا ہو جو کی ورڈ بن سکے اور گوگل اسکو آسانی سے پہچان پائے۔

blogger training on ilink pk
اس تصویر میں بلاگ کا نام اور پتہ لکھنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

کامیابی سے ہمکنار ہو گیا!

مبارک ہو! آپکی محنت رنگ لائی ہے اور اب آپ ایک بلاگ کے مالک بن چکے ہیں۔ خوش خوش بلاگ پر آپنے خیالات پیش کرنے میں لگ جائیں۔ ایک بہترین بلاگ ہی آپکے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکتا ہے۔ ذیادہ اور غیر ضروری بلاگ بنانے سے گریز کریں۔ بلاگ مکمل ہونے کی خوشی میں اس بلاگ کو بھی پسند اور دوستوں کے بانٹنا مت بھولیے گا۔ آگے کی تحریر میں آپکو بتایا جائے گا کہ بلاگ کو سرچ انجن سے کیسے دوستی کروانی ہے اور اس کے علاوہ میرے طرف سے کچھ ہدایا ت بھی دی گئی ہیں۔

blogger training on ilink pk
یہ تصویر بلاگ میں دخل ہونے کے بعد کی ہے۔ جہاں پر ایک نئی پوسٹ بنانے کا بٹن موجود ہے۔
آپکا بلاگ چوبیس گھنے میں ایک بار (Google search console) آپ ڈیٹ (تازہ ترین) ہوتا ہے۔ گوگل سرچ انجن خود کار طریقے سے ہر وقت تازہ ترین سے باخبر رہتا ہے۔ آپکے بلاگ کی باری چوبیس گھنے میں ایک بار ضرور آتی ہے اگر آپ نے اسے پبلک کو (Search) تلاش کرنے کےلیئے مہیا کیا ہوا ہو۔ پرسنل بلاگ سرچ رزلٹ میں آنے سے روکا جاتا ہے۔ آپکے بلاگ پر کوئی بھی گوگل پالیسی کی خلاف ورزی پر بلاگ، اکاونٹ کو منجمد یا ضائع کر دیا جاتا ہے۔ لہاظہ اس بات کا خیال رکھیں کہ کوئی بھی نفرت انگیز، عریانی پر مبنی یا پھر خلاف قانون مواد آپنے بلاگ پر مت ڈالیں۔ پہلا کام ایک اچھا بلاگ بنانا، دوسرا کام اس کو دوستانہ سرچ انجن سے منسلک کرنا اور تیسرا کام اس پر مواد ڈالنا ہوتا ہے۔ جب سب کچھ ہی اچھے انداز سے طے پا جاتا ہے اور آپکا بلاگ مختلف ملکوں سے نظارے حاصل کرنے لگتا ہے تو آپکو اس پر پیسے کمانے کا موقع ملتا ہے۔

کچھ لوگ، یہ سمجھتے ہیں کہ، بلاگ بنانا اور اس سے کمانا محض ایک دکھاوا ہے۔ ایسا نہیں ہے! آپ بلاگ سے بہت کچھ حاصل کرتے ہیں۔ ایک فائدہ یہ ہے کہ آپکو خود بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔ دوسرا یہ کہ آپ کے سکلز بڑھتےہیں۔ اس کے علاوہ بھی اور بہت سے فوائد ہیں۔ کچھ لوگ شوقیہ بلاگ بناتے ہیں، کچھ لوگ پیسے کی خاطر بلاگ بناتے ہیں۔ کچھ لوگ آپنی مصنوعات فروخت کرنے کی خاطر بھی بلاگ بناتے ہیں۔ بلاگ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مقبول ہوتا جاتا ہے اور اس کا مواد لوگوں میں پھیلتا جاتا ہے۔ آپکی سوچ کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے کا ایک بہترین، سستا اور موثر ذریعہ بلاگ ہے۔

میری طرف سے کچھ ہدایات.

آپنے بلاگ پر کسی بھی قسم کا کام شروع کرنے سے پہلے اسکی درست طریقے سے دیکھ بھال کر لیں۔ ایک اچھا بلاگ آپ سے توجہ طلب مسائل کا حال مانگتا ہے۔ جیسے کہ فیس بک کا پیج، ٹیوٹر کا اکانٹ، یُوٹیوُب کا ویڈیو چینل وغیرہ وغیرہ۔ ذرا غور کرنے پر آپکو پتہ چلے گا کہ آپکے بلاگ کو پوری دنیا میں دیکھا جانا کتنا اہم ہے۔ آپ نے آپنی بنائی گئی اچھی پوسٹ، سرچ انجن کی تفصیل اور مواصلاتی روابط میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنی ہے۔

نئی پوسٹ بنانے کی ہدایات: ایک اچھا سا تھیم، کلر سکیم اور بہترین مگر سادہ انداز بہت ہی پسند کیا جاتا ہے۔ 200 لفظ والی پوسٹ: اپکی پوسٹ میں کم سے کم 200 درست اور سچے الفاظ شامل ہونا بہت ضروری ہوتے ہیں۔ اسکی نشان دہی کےلیئے اس لنک پر ماوسنگ کریں (Word-counter-tool) آپنی لکھائی کو کنٹرول + سی سے کاپی کریں اور لنک پر جا کر خانے میں کنٹرول + وی سے نقل اتار دیں۔ آپکا کام ہو جائے گا۔ درج ذیل تصویر اسی بات کی نشاندہی کر رہی ہے۔

blogger training on ilink pk
اس تصوریر میں لفظوں کو گننے کا عمل دکھایا گیا ہے۔
سچے 200 الفاظ کا ذخیرہ آپکو 450 الفاظ ولی پوسٹ سے مل جاتا ہے۔ آپکی پوسٹ کی درجہ بندی ہوتی ہے۔ذیادہ سچے لفظوں والی پوسٹ کی قدر ذیادہ ہوتی ہے۔ پانچ سو تک الفاظ والی پوسٹ ڈی گریڈ میں، ایک ہزار والی پوسٹ سی گریڈ میں اور دو ہزار والی پوسٹ اے گریڈ میں آتی ہے۔

لکھنے کے دوران یہ بھول جائیں کہ آپ کسی انسان سے بات کررہے ہیں۔ آپنے ذہن میں رکھیں کہ آپ کا واسطہ گوگل کے روبوٹ سے ہے۔ آپ گوگل کے روبوٹ کو چکما نہیں دے سکتے۔ پوسٹ بنانے سے پہلے آپکو گوگل سرچ کنسول کا مطالعہ کرنا پڑے گا۔

ایچ ایک، ایچ دو کا استعمال:

ایچ، کا مطلب ہوتا ہے شہہ سرخی "Heading" اور ون کا مطلب ایک ہے۔ اس طرح سے ہم جان سکتے ہیں کہ کونسی شہہ سرخی کہا دینی ہے۔ پہلی شہہ سرخی آپکا سرورق ہوتا ہے۔ آپ اسکا استعمال سب سے اوپر اور بنیادی شہ سرخی کے طور پر کرتے ہیں۔ دوسری شہہ سرخی آپکی تحریر سے متعلق موضوع پر دی جاتی ہے۔ شہہ ہسرخریاں جہاں آپکی تحریر کو چار چاند لگا دیتی ہیں وہیں سرچ انجن کو بھی تلاش کرنے میں معاونت فراہم کرتی ہیں۔ شہہ سرخی آپکی تحریر کی پہچان ہوتی ہے۔ بلاگ پڑھنے والے کو آسانی میسر ہوتی ہے۔ شہہ سرخی کو بہت ذیادہ لمبا مت لکھیں۔ بہت ہی کم اورپُر اثر الفاظ بہت بہتر ہوتے ہیں۔ 

شہہ سرخیوں کا استعمال بہت ہی ضروری تصور کیا جاتا ہے۔ آپکی تحریر کے اگر بہت ذیادہ لمبی ہو رہی ہو تو بہتر ہے کہ آپ ایچ ٹو کا استعمال کرتے جائیں۔ جیسا کہ میں نے اس پوسٹ میں کیا ہے۔ بلاگ میں جس جگہ پر (Normal) کا بٹن ہوتا ہے اس پر ماوسنگ کرنے سے نیچے ایک آپشن باکس کھل جاتا ہے۔ جہاں سے آپ آپنی مرضی کی شہہ سرخی کا انتخاب کر سکتےہیں۔ انتخاب کرنے سے وہ اسکی جگہ پر لاگو ہو گی جہاں آپ کے ماوس کا نشان الاٹ کرے گا۔ لکھی گئی تحریر کو چننے کے بعد اگر آپ کسی شہہ سرخی کا انتخاب کریں گے تو وہ اس پر لاگو ہو جائے گی۔ شہہ سرخی ایک نئی لائین میں دی جاتی ہے۔ نئی لائین میں دینے سے اردگرد کی لکھائی متاثر نہیں ہوگی۔

بلاگ کی کسی بھی آپشن کو تنگ مت کریں! کوشش کریں کہ تصدیق شدہ تبدیلی کریں۔ بلاگ پہلے سے ترتیب دیا ہوا ایک بہت ہی اچھا پروگرام ہے۔ بلاگ خودکار طریقے سے روزانہ کی بنیاد پر تازہ ترین ڈالی جانے والی خبروں سے باخبر رہتا ہے۔ اپکے بلاگ کا (Sitemap) سرچ انجن کو باخبر رکھتا ہے۔ شرط یہ ہے کہ آپ نے بلاگ کو سرچ کنسول میں داخل کر رکھا ہو اور اس پر بحث ہم اگلے پروگرام میں کریں گے۔ موضوع تبدیل ہونے پر ایچ ون کا استعام ضرور کریں اور ایچ دو کا استعمال بھی ہر تیسرے پیرا گراف کے بعد کرتے رہیں۔ ایک پیرا گراف میں کم سے کم چھ لائینیں ضرور لکھیں۔

سیکھنے میں آسانی پیدا کرنے کا طریقہ۔

جیسا کہ آپکو معلوم ہے، ایک غلطی سے آپکا بلاگ تباہ و برباد ہو سکتا ہے۔ تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک (Example) بلاگ بنا لیں اور اس پر تجربے کریں۔ آپنے جھی میل اکاونٹ کو ذیادہ تنگ مت کریں۔ میرے اندازے کے مطابق، "سیکھنے کا بہترین" طریقہ کتاب ہے اور بلاگ بھی ایک طرح کی آن لائین کتاب ہے۔ یُوٹیوب کی ویڈیو اس وقت متاثر کن کردار ادا کرتی ہے جب بہت زیادہ لمبی بات کہنی ہو اور کچھ حصوں کی نشاندی تصویروں سے ممکن نا ہو۔ آپنے تحریری مواد سے رابطے میں رہیں اور اس میں مزید بہتری کی کوشش کرتے رہیں۔

سیکھنے میں معاون ہوتے ہیں، دیکھ کر سیکھنا، سن کر سیکھنا، محسوس کرنا اور پڑھ کر سیکھنا۔ ایک ایسا طریقہ جس میں آپ دیکھ سکیں، سن سکیں اور پڑھ بھی سکیں بہت بہتر ہوتا ہے۔ جب آپ امتحان گاہ میں ہوتے ہیں تو تصویری مواد سب سے پہلے آپکے دماغ پر نشش ہوتا ہے جس کا ذیادہ تر استعمال کیا جاتا ہے۔ سیکھنا اور آگے سکھانا ایک عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔ دونوں کو تعلیم اور تعلم سے پکارا جاتا ہے۔ استاد اور شاگرد اگر نہ ہوتے تو انسان آج جانوروں سے بھی بدتر زندگی گزار رہا ہوتا۔ 

تعلیم اور تعلم:

ایک لفظ سکھانے والا بھی آپکا استاد ہے۔ اُستاد کی قدر ہر انسان پر لاگوہوتی ہے۔ میں نے بہت سے کومنٹس میں دیکھا ہے کہ پوسٹ کے اتھر، "اُستاد" کو بہت ہی بُرے القاب سے نوازہ جاتا ہے۔ مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔ ایک انسان آپنا ہنر، وقت اور سرمایا آپکو کچھ بہتر بنانے کی کوشش میں لگا رہا ہے تو اس کی قدر کرنی ضروری ہے۔ اُس کی حوصلہ شکنی کرنے سے آپ ایک جلتے چراغ کو بجھا دیتے ہیں۔ آپ بے شک تعلم کے قول اور فعل سے راضی نہ ہوں آپکو پورا حق سے مگر انسانیت کے ناطے کسی کی تذلیل کرنا بہت ہی بری بات ہے۔ 

اُمید کرتا ہوں کہ آپکو یہ کوشش پسند آئے گی۔ مہربانی کر کے اس بلاگ کو دوستوں سے بانٹیں اور سبسکرائب بھی کرلیں تاکہ ہم ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں اور آپکو آئی لنک بلاگ کی تازہ تریں الیکٹرونکس میل ملتی رہے۔ آج اس (Create a new blog blogger training) پوسٹ کو مطالعہ کرنے کا بہت ہی شکریہ! اللہ حافظ.

0 تبصرے:

Post a Comment

 
فوٹر کھولیں