تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
October 2, 2018

نئی مائکروسافٹ ونڈوز دس کےکچھ ضروری کام

October 02, 2018
السلام وُعلیکم! دوستو! جیسا کہ میں نے پہلے والی پوسٹوں میں ایک نیا بلاگ بنانا سکھایا ہے۔ اب ہم ونڈوز دس کے اندر کچھ ضروری پرگرامز انسٹال کرنے جارہےہیں۔ چونکہ ہم نے بلاگ پیسے کمانے کی خاطر بنایا ہے تو اس پر مواد ڈالنے کےلیئے ہمارا کمپیوٹر تیار کرنا بہت ضروری ہے۔ ایک الگ سے تبصرے کے ذریعے میں آن لائین پیسے کمانے پر بھی بحث کروں گا۔ہمارے کمپیوٹر میں کچھ ضروری سافٹ وئیر کا موجود ہونا ضروری ہے جو بلاگ پر مواد ڈالنے میں مدد گار ثابت ہوں۔ 
آج کل ونڈوز دس کا استعمال بہت ہی عام ہے تو ہم بھی اسی پر بحث کریں گے۔ونڈوز ایک ترتیب دیا گیا پروگرام ہے جو کمپیوٹر کو چلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ونڈوز کے بہت سے مہیاکردہ ٹولز کمپیوٹر استعمال کرنے میں آسانی اور سہولت فراہم کرتے ہیں۔ کمپیوٹر کا سارا ڈیٹا اسکی سٹوریج میموری (ہارڈڈسک) میں ہوتا ہے۔ ہارڈ ڈسک یا سٹوریج میڈیا کمپیوٹر کے ساتھ منسلک نہ ہو تو یہ ایک خالی ڈبہ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ 

نئی ونڈوز دس انسٹال کرنے کے بعد کا عمل.

ایک بات بہت ہی عام دیکھی گئی ہے کہ کمپیوٹر میں سے وائرس ختم نہیں ہوتا۔ آپ نے بہت سے اینٹی وائرس پروگرامز سے کوشش کی مگر کامیابی نہیں ملتی۔ اس کا حل ہے کہ آپ میری اس گائیڈ کی مکمل پیروی کریں۔ میں بہت عرصے سے کمپیوٹر استعمال کر رہا ہوں۔ مجھے کبھی بھی کسی قسم کے وائرس کا سامنا نہیں ہوا۔ اور کمپیوٹر کی ونڈوز بھی بہت لمبے عرصے سے بہترین چل رہی ہے۔ اس بلاگ میں میری کوشش ہے کہ آپ کو وہ قیمتی راذ بتاوں جو آپکے کمپیوٹر کو تیزی سے کام کرنے میں معاون ثابت ہوں۔

اینٹی وائرس کا استعمال۔

Avira anti virus, بہت ہی اچھا اینٹی وائرس ہے یہ مفت میں بھی دستیاب ہے اور اگر آپ اسکے سب فیوچر کا استعمال کرنا چاہیں تو خرید بھی سکتے ہیں۔ خودبخود آپ ڈیٹ بھی ہوتا رہتا ہےاور وائرس کو چن کر مارتا ہے۔ اس کے ہوتے ہوئے وائرس آپکے کمپیوٹر کو چھو بھی نہیں سکتا۔ شرط یہ ہے کہ اسکو انسٹال ٹھیک طریقے سے کیا جائے۔

یہ اویرا اینٹی وائرس کی تصویر ہے۔

Blogger skills training on ilink Urdu
Avira anti virus main windows download
وائیرس دو طرح کے ہوتے ہیں،ایک قسم پرزہ جات کو تباہ کرتی ہے اور دوسری قسم پرگرامز کو متاثر کرتی ہے۔ وائرس زیادہ تر انٹرنیٹ سے یا پھر میموری کارڈ لگانے سے کمپیوٹر میں داخل ہو جاتا ہے۔ ہمارے ہاں جو وائرس زیادہ پھیلا ہوا ہے اسکی وجہ سے کمپیوٹر میں زبان کا تبدیل ہو جانا۔ چائینہ جیسی زبان کا نظر آنا، فولڈر کو ضائع کرو تو پھر سے بن جانا، تصویر کے ساتھ ایک اور فائل کا بن جانا وغیرہ وغیرہ۔اویرا انیٹی وائرس کمپیوٹر کی سپیڈ کو آہستہ نہیں کرتا۔ یہ اسکی ایک خاص خوبی ہے۔

Avira anti virus کو انسٹال کرنا نئی ونڈوز کے بعد بہت ہی ضروری عمل ہے۔ جب آپکے کمپیوٹر کی ونڈوز نئی انسٹال ہو جاتئی ہے تو کسی بھی چیز کو اوپن نہیں کرنا۔ اگر آپ نے اوپن کردیا تو ریکوری ڈرائیو سے وائرس فائل خود بخود چل جائے گی اور پھر اینٹی وائرس کام نہیں کرے گا۔ وائرس پر مکمل قابو پانے کےلیئے اس گائیڈ کی پیروی کریں۔

نئی ونڈوز انسٹال کرنے کے بعد پہلا کام یہ کریں۔

Blogger skills training on ilink Urud
Run command سے انیٹی وائرس فائل کا سیٹ اپ چلانا ہے۔
اُوپر دی گئی تصویر پروگرام کو رن کمانڈ کی مدد سے انسٹال کرنے کی ہے۔اس کا استعمال اس وقت بہت ہی کارآمد ہوتی ہے جب کمپیوٹر میں وائرس بار بار آجاتا ہواور اینٹی وائرس اسکو ختم کرنے میں ناکام ہو جاتا ہو۔ وائرس ایک مخالفت میں لکھا جانے والا سکرپٹ ہے جو کمپیوٹر کی اے بی سی خراب کر دیتا ہے۔ 

نیچے کی تصویر اویرا اینٹی وائرس کو تلاش کرنے کی ہے۔

Blogger skills training on ilink Urdu
Avira antivirusتلاش کرنا اور کھولنا 
جب آپ اُوپر والے مراحل کو کامیابی سے طے کرلیں گے تو اویرا پروگرام چلنا شروع ہو جائے گا۔ آپ نے راضی اور متفق ہوتے ہوئے آگے بڑھتے جانا ہے۔ پروگرام کو تلاش کرنا اور چلانا بہت ہی ایم ہے۔ اگر انٹرنیٹ سے ڈاون لوڈ کیا ہوا ہے تو ڈاوُن لُوڈ ڈائریکٹری میں ہوگا۔ میموری کارڈ یا یُوایس بی میں ہے تو پھر ایک نئی ڈرائیو بنی ہو گی اور اگر ہارڈ ڈسک میں ہے تو اس جگہ پر جانا ہو گا۔
یہ پرگرام انسٹال ہونے کے بعد آپکا کمپیوٹر ایک بار بند ہونے کے بعد دوبارہ سے چلے گا۔ اور ایک بار اگر آپ سے پوچھا جائے کہ وائرس کی دیکھ بھال کرنی ہے تو جواب ہاں میں دیں۔ اگر وائرس مل جائے تو اُسکو ضائع کر دینے کی آپشن رکھ کر متفق ہو جائیں۔

مبارک ہو کامیابی سے طے ہو گیا۔ اب آپ کا کمپیوٹر محفوظ ہے اور اویرا اینٹی وائرس خود بخود اسکی حفاظت کر رہا ہے۔ فائروال بھی کام کررہی ہے اور ای میل وغیرہ کی بھی جانچ پڑتال ہو رہی ہے۔ آپکے کمپیوٹر کی ہوسٹ فائل بھی محفوظ کر دی گئی ہے۔ آپکے کمپیوٹر کی دائیں جانب، چھتری کا نشان بن کرآیا ہوا ہے۔ اس آئیکان سے آپ کمپیوٹر کو سکین کر سکتے ہیں یا پھر اویرا کو کام کرنے سے روک بھی سکتے ہیں۔

میری طرف سےکچھ ضروری ہدایات۔

کوشش کریں کہ کمپیوٹر میں ایس ایس ڈی کا استعمال کریں، اس سے کمپیوٹر کے کام کرنے کی رفتار دوگنی تیز ہو جائے گی۔ اگر آپ نے گرافکس کا کام کرنا ہے تو nVidia کمپنی کا کارڈ بہت ہی موزوں رہتا ہے۔ آگے آنےوالی پوسٹوں میں ہم اس پر بھی تبصرہ کریں گے۔ ہم آپنے کمپیوٹر سے کام کریں گے اور اس کے بارے میں مزید جانیں گے کہ کیسے کمپیوٹر سے کمانے والے سکلز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ اس بلاگ کی پیروی کرنا شروع کردیں۔

آگر آپ گرافکس یا ویڈیوُایڈیٹنگ کا کام کر کے کچھ پیسے کمانا چاہتےہیں تو اس مقصد کو پورا کرنے کےلیئےآپکا کمپیوٹر بہت ہی عمدہ اور تازہ ترین ہونا بہت ضروری ہے۔ کور آئی سیون بہترآپشن ہوگی۔ کیونکہ کور سیریز کے کمپیوٹر بجلی بھی بہت کم استعمال کرتے ہیں اور کارکردگی بھی بہت اچھی ہوتی ہے۔

0 تبصرے:

Post a Comment

 
فوٹر کھولیں