تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
October 3, 2018

ویڈیوُایڈیٹنگ کےلیئے موزوں ترین کمپیُوٹر کا انتخاب

October 03, 2018
ویڈیو ایڈیٹنگ کا نام ذہن میں آتے ہی ایک خیال پیدا ہوتا ہے کہ، "کونسا کمپوٹر" ویڈیوایڈیٹنگ کےلیئے بہتر رہے گا۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں آج کل ایچ ڈی اور تھری ڈی کا زمانہ ہے۔ ہر کسی کے پاس قیمتی اور بہترین ڈسپلے ڈیوائسسز موجود ہیں۔ لوگ بہتر اور عمدہ نتائج والی ویڈیو اور تصاویر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔جیسے جیسے الیکٹرونکس ترقی کرتی ہے ویسے ہی اس کے ساتھ سافٹ وئیر بھی آپ ڈیٹس ہوتے جاتے ہیں۔ مقصد ایک ہی ہوتا ہے، "بہتر سے بہترین" بلند معیار کی پروڈکشن پیش کرنا۔ اگر مارکیٹ میں کمپیوٹر خریدنے جائیں تو دکانوں پر کمپیوٹروغیرہ کا انبار لگا ہوتا ہے۔ مگر اکثر ایسا ہوتا آیا ہے کہ کمپیوٹر کو مزید سے مزید تر تیز کام کروانا ہماری مجبوری، ضرورت اور شوق بن جاتا ہے۔

یہ میرے کمپیُوٹر کی تفصیل ہے۔

Blogger Skills Training on ilink Urdu
اس تصویر میں کور آئی پانچ کا کمپیُوٹر اور این ویڈیا قاڈرو 4000 گرافکس کارڈ دکھایا گیا ہے۔
کچھ لوگ ہزاروں روپے کمپیوٹر پر خرچ کرنے کے بعد بھی کمپیُوٹر کی کارکردگی سے مطمئین نہیں ہوتے۔ اسکی ایک وجہ یہ ہوتی ہے کہ درست ہارڈ وئیر کا استعمال نہیں کیا جاتا۔ گرافکس اور ویڈیو ایڈٹنگ کا کمپیوٹر عام استعمال ہونے والے کمپیُوٹر سے ذرا مختلف ہوتا ہے۔ مگر ہم جانے انجانے اس بات کو نظرانداز کردیتے ہیں کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ ہمارے پاس تو کور آئی سیون یا بہت ہی مہنگا کمپیُوٹر ہے۔

کمپیُوٹر کا مہنگا ہونا ضروری نہیں ہوتا بلکہ جس طرح کا کام، جس پرگرام میں آپ کر رہے ہیں وہ اہم ہوتا ہے۔ اہم ہوتا ہے کہ اُس پروگرام کے مطابق کمپیُوٹر کے پرزہ جات موجود ہوں۔

کمپیُوٹر کی قیمتوں کے حساب سے درجہ بندی۔ 

اس طرح کی درجہ بندی میں تین طرح کے حصے بنائے گئےہیں۔ ایک کم قیمت والے کمپیُوٹر، دو درمیانی قیمت والے کمپیُوٹر اور تین بہت زیادہ قیمت والے کمپیُوٹر۔

کم قیمت والے کمپیُوٹر۔

کم قیمت والے کمپیُوٹر زیادہ تر دفتری کاموں یا گھریلو استعمال کےلیئےہوتےہیں۔ان میں پی چار تک کے نارمل کمپیُوٹر سیریز کا عام استعمال ہوتا رہا ہے۔ان کمپیُوٹر کی مدد سے استعمال کرنے والا آفس یا ملٹی میڈیا وغیرہ کا کام لے سکتا ہے۔ ان میں دو پروسیسر یا ایک پروسیسر والے سی پی یو استعمال ہوتےہیں۔آج کل اس سیریز کا استعمال بہت کم ہو گیا ہے۔

درمیانی قیمت والے کمپیُوٹر۔

اس سیریز کا استعمال بہت زیادہ ہو رہا ہے۔ اس پر ملا جُلا کام کیا جاتا ہے۔ گرافکس، آفس اور دیگر ملٹی میڈیا کا کام کرنے کی صلاحییت رکھتےہیں۔ ان میں درمیانے درجے کے کور سیریز کے کمپیُوٹر آتے ہیں۔ اس سیریز میں تین، چار یا پھر سات اور آٹھ کوروں والے پروسیسر آتےہیں۔ 

بہت زیادہ قیمت والے کمپیُوٹر۔

یہ بہت ہی اعلٰی درجے کے کمپیُوٹرہوتےہیں اور ہر طرح کے کام سرانجام دے سکتےہیں۔ ان کا پورا نظام آخری حدوں کو چھو رہا ہوتا ہے۔ جیسے کہ گرافکس کارڈ، ریم میموری، سٹوریج میموری، پروسیسسر، مدربورڈ، پاورسپلائی وغیرہ بہت ہی زیادہ اور بہترین ہوتی ہے۔ ان کا زیادہ تر استعمال 3 ڈی گرافکس، اینیمیشن، آٹھ کےویڈیوُ ایڈیٹنگ، ٹی وی چینل میڈیا یا پھر بہت ہی اعلی مقاصد یعنی سرور کمپیُوٹر وغیرہ کےلیئے ہوتا ہے۔ ان کے اندر 32 یا پھر 64کور تک کے کمپیُوٹر بھی دستیاب ہوتےہیں۔ اب تک کی آخری تحقیق پر مبنی ہوتے ہیں اور کارکردگی میں سب سے بہتر ہوتے ہیں۔

ویڈیو ایڈیٹنگ کےلیئےدرُست کمپیُوٹر کا انتخاب۔

یہ منحصر ہوتا ہے کہ آپ کونسا سافٹ وئیر استعمال کررہے ہیں۔ آپ کا ویڈیوُ سٹینڈرڈ اوُٹ پُٹ کونسا ہے۔ اگرآپ سادہ سی درمیانے درجے کی ویڈیوُ فائل فارمیٹ (MP4,MPEG-2) وغیرہ کے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں اور یُوٹیوب وغیرہ کےلیئے کوئی ویڈیوُ بنانا چاہتےہیں تو درمیانے درجے والا کمپیُوٹر بھی چلے گا۔ مگر کاروباری نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو زیادہ قیمت والا کمپوٹر موزوں رہے گا۔ 

آپ کو ایک ایسا کمپیُوٹر چاہیئےجو تیز ترین رینڈرنگ کر سکے۔ جسکا پروسیسر، گرافکس اور ریم کی میموری بہت زیادہ ہو۔ جسکا گرافکس کارڈ آپکے استعمال ہونے والےسافٹ وئیر کیا ضروریات کے مطابق ہو۔ اگر ایس ایس ڈی کا استعمال کیا جائے تو کام کی رفتار دوگنی ہو جائے گی۔

عام طور پر فوٹوشاپ، ایڈیس وغیرہ کے استعمال میں آنے والا کمپیُوٹر ایک درمیانی قیمت والا ہوتا ہے۔ اگر استعمال کرنے والا چاہے تو اس میں الگ سے پرزہ جات لگا کر اسکو بہتر کر سکتا ہے۔ اس مقصد کےلیے این ویڈیا کا گرافکس کارڈ موزوں رہتا ہے۔

ویڈیوُایڈیٹنگ کےلیئےکمپیُوٹر۔

چونکہ ویڈیوُایڈیٹنگ کا کمپیُوٹرہر وقت استعمال میں رہتا ہے تو اس کو خریدنے سے پہلے کچھ بنیادی باتوں کا علم میں آنا ضروری ہوتا ہے۔ جیسے کہ کمپیُوٹر کا گرافکس کارڈ کونسا ہے۔ کتنے واٹ کی پاور سپلائی پر کام کرتا ہے۔ اگر ہم کم پیسوں میں سی پی یُو خریدنا چاہتےہیں تو اے ایم ڈی کا ایچ پی زیڈ 400 ایک اچھی پسند رہے گی۔ مگر ایسے کمپیُوٹر کے ساتھ کچھ مسائل بھی ہمارے حصے میں آئیں گے۔ جیسے کہ بہت زیادہ گرمی پیدا کرنا، بہت زیادہ کرنٹ استعمال کرنا، پنکھوں کی آواز بہت زیادہ۔ کام کرنے کی رفتار دوگنی مگر ہم اگر گرمیوں کے موسم میں بغیر اےسی کے اسکو چلائیں تو کمرہ بہت  زیادہ گرم ہو جاتا ہے۔ ونہ یہ ہے کہ اس کا گرافکس کارڈ آپنا نہیں ہوتا اور جب اس میں قاڈرو سیریز کا گرافکس کارڈ لگایا جاتا ہے تو بہت گرمی کرنے لگ جاتا ہے۔

میرے تجربے کے مطابق کور آئی سیون کا کمپیُوٹر بہت ہی موزوں ترین انتخاب ہو گا۔ Intel کا 3770 پروسیسر سے اوپر والے کمپیُوٹر پر کام کرنا اچھا رہے گا۔ گرافکس این ویڈیا جھی ٹی ایکس 980 ، قاڈرو 4000 یا پھر 10ایکس سیریز بہتر رہے گی۔  یاد رکھیں کہ آڈاب پرئیمیئر کو رے ٹریس انجن چاہیئے جو صرف این ویڈیا کا منظور شدہ کارڈ ہی دے گا۔ ریم کی میموری کم سے کم 16 جھی بی مناسب رہے گی۔ میں نے بہت سے کمپیُوٹرچیک کیئے ہیں، اور تجربے کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ،اس طرح کا کمپیُوٹر آپ کو دھوکا نہیں دے گا۔
(قاڈرو 4000 گرافکس کارڈ بہت گرمی کرتا ہے یہ ڈی ڈی آر پانچ میں ہوتا ہے)
  • 16 جھی بی ریم، 
  • 250 جھی بی ایس ایس ڈی ڈرائیو ونڈوز کےلیئے،  
  • 2 ٹی بی کی دو ہارڈ ڈسکیں ڈیٹا سٹوریج کےلیئے، 
  • این ویڈیا 1080 کا گرافکس کارڈ، 
  • کور آئی سیون 3770 کا پروسیسراور مدربورڈ،
یہ سب کچھ آپ کے سی پی یوُ میں ہو تو آپ 4 کے (Rendering) ویڈیوُ پر کام کر سکتے ہیں اور تھری ڈی (سینما فورڈی) کےلیئے بھی موزوں رہے گا۔ آٹھ کے میں جانا ہے تو اس سے آوپر والا کمپیُؤٹر لینا ہو گا۔ ایک ایسا کمپیُوٹر جو آپکی تمام تر ضروریات کو پورا کرے آپکےلیئےبہتر ہے۔ کبھی بھی Intel کی گرافکس ویڈیوُ ایڈیٹنگ کےلیئے مناسب نہیں رہتی اسکی Rendering کی رفتاربہت ہی کم ہوتی ہے۔

بینچ مارکنگ۔

یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعہ سے آپ کمپیُوٹر کو خریدے بغیر اسکے پرزہ جات کے کام کرنے کی صلاحییت کو جانچ سکتےہیں۔ جیسا کہ (https://www.videocardbenchmark.net) ویب سائیٹ آن لائیں مفت بینچ مارکنگ کہ سہولت فراہم کرتی ہے۔ نئے اور پرانے کمپیُوٹر کی خرید و فروخت والی ویب سائیٹ، "OLX" بہت ہی مشہور ہے۔ اس کے ذریعے سے آپ کمپیُوٹر کے متعلق تفصیلات اور قیمتوں کا تعین کر سکتے ہیں۔ کمپیُوٹر کے کسی بھی ایک حصے یا برانڈ کو دوسرے سے ملا کر جانچنا کہ کون سی اشیاء بہتر رہیں گی ایک ایسا عمل ہے جس کو بروئے کار لاتے ہوئے دھوکا نہیں ملتا اور ہم گھر سے ہی پلان کر کے مارکیٹ میں جاتے ہیں اور بڑے اعتماد سے آپنا کمپیُوٹر خرید سکتے ہیں۔

ہم مزاج پروگرام۔

اگر آپ آڈاب سی سی 2018 کے ورژن کو پسند کرتے ہیں تو اس سے متعلق یہ صفہ آپکو بہت فائدہ دے گا۔ آڈاب تخلیق کردہ بادل 2018 میں کام کرنے کے لیئے مناسب کمپیُوٹر کا انتخاب کرنے میں معاون ثابت ہونے والا صفہ ہے۔ جو آڈاب کی طرف سے لکھا گیا ہے۔ اسی طرح جو بھی پرگرام آپ آپنے کمپیُوٹر میں استعمال کرنا چاہتے ہیں اس سے متعلق کونسا کمپیُوٹر بہتر رہے گا۔ اس پروگرام کی ویب سائیٹ پر دیکھ سکتے ہیں یا (Read me) دستاویز سے راہنمائی مل سکتی ہے۔ کچھ کمپیُوٹر پہلے سے ترتیب شدہ ہوتے ہیں کچھ کو آپ آپنی ضرورت سے ترتیب دے سکتے ہیں۔

اُمید کرتا ہوں کہ، "ویڈیوُایڈیٹنگ کےلیئے موزوں ترین کمپیُوٹر کا انتخاب" کرنے میں یہ بلاگ آپ کی معاونت میں بہترین راہبر کا کام کرے گا۔ مگر انسانی غلطی کی بنیاد پر اگر اس بلاگ میں کچھ خامی یا کوتاہی آپکو نظر آئے تو اسکی اطلاع آپنے قیمتی تبصروں سے ضرور پہنچائیں۔ مہربانی کر کے اس بلاگ کو دوسرے لوگوں میں بھی بانٹیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔

2 تبصرے:

  1. nice blog, بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔

    ReplyDelete
  2. Please share! دوستوں کے ساتھ بانٹیں

    ReplyDelete

 
فوٹر کھولیں