تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
October 1, 2018

نیا بلاگ آپنے طریقے سے تلاش کردہ نتائج میں لانا

October 01, 2018
آلسلام وُ علیکم! دوستو! آج ہم آپنے بلاگ کو بہترین اور بہت ہی کارآمد طریقوں سے سرچ انجن میں پہلے نمبر پر لانے کےلیئے کام کریں گے۔ بغیر کوئی وقت ضائع کیے ہمیں آپنے کام کو سرانجام دینا ہو گا۔ کیونکہ! یہ ایک بہت ہی اچھی بات ہے کہ ہم آپنے وقت کی قدر کریں۔ 
تو سب سے پہلے جو کام کرنا ہے وہ یہ ہے کہ آپنے بلاگ کی ماسٹر ونڈوز میں داخل ہونا ہے۔ جب آپ کا بلاگ ان تصویروں سے مطابقت کر لے گا تو سمجھ لیں کہ آپکو اسکا فائدہ کچھ ہی دنوں میں سرچ رزلٹ سے نظر آئے گا۔نیچے دی گئی تصویر سرچ کنسول میں روبوٹ کی لکھائی والے بٹن پر کلک کرنے سے آئے گی۔ آپ نے اسکو کاپی کرنا ہے اور پھر بلاگ کے  ماسٹر ونڈوز میں جانا ہے۔

روبوٹ کی لکھائی کو نقل کرنا۔ 

Blogger Skills Training on ilink Urdu blog
اس تصویر میں نشان لگایا گیا ہے کہ کیسے ایک روبوٹ کی لکھائی کو کاپی کرنا ہے۔
اب ہم اُپروالی تصویر کی مدد سے اُتاری گئی نقل کو بلاگ کے آپشن باکس میں اُتارنے جا رہے ہیں۔سب سے پہلے تو آپکو گوگل کے سرچ کنٹرول میں جانا ہوگا۔ اسکے بعد اُوپر والی تصویر کے نشان کی پیروی کرنے سے مطلوبہ جگہ مل جائےگی اور کنٹرول جمع وی کا بٹن ایک ساتھ دبانے سے آپک اس کوڈ کو کاپی کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد اگلا مرحلہ آتا ہے اسکو گوگل کے بلاگ میں داخل کرنا۔ یہ بنیادی طور پر شامل نہیں کیا جاتا۔ اسکو آپنے خود سے شامل کرنا ہے۔

اس تصویر میں نقل اُتارنا دکھایا جا رہا ہے۔✔

Blogger skills training on ilink Urdu
✌ یہ کوڈ وہ ہے جو ہم نے سرچ کنسول سے کاپی کیا تھا۔
جیسا کہ آپ اوپر والی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ میں نے ایک جگہ پر کوڈ کو داخل کیا ہوا ہے۔ یہ باکس ایڈٹ پر بٹن دبانے سے کھلے گا۔ اسکی نقل اتارنی ہے (CTRL+V) سے اور محفوظ کر دینا ہے۔ یہ کام مکمل ہو گیا۔ 

 بلاگ میٹا کی ڈسکرپشن بنانا۔

یہ ایک ایسا عمل ہے جو پہلے سے نہیں ہوتا بلکہ الگ سے ہوشیار کرنا پڑتا ہے۔اسکو ہوشیار کرنے کا طریقہ اس تصویر کی مدد سے دکھایا گیا ہے۔

❤ بلاگ کی سرچ انج تفصیل لکھنے کا عمل۔

Blogger skills training on ilink Urdu
اس تصویر میں خود سے داخل کی گئی بلاگ کی تفصیل کو شامل کرنا دکھایا گیا ہے۔
آپ نے مختصر مگر جامع حروف میں 150 حروف کے اندر بلاگ کی تفصیل لکھنی ہے۔ کوشش کریں کہ بلاگ کا نام اس تحریر میں دو بار آئے۔ جس طرح کا آپکا بلاگ ہے اس کے مواد کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک اچھی تفصیل لکھیں۔ یہ کام مکمل ہو گیا۔✔

اب ہم بلاگ کے روبوٹ کی دیکھ بھال کرنے کے طریقے کو پابند کرنے جارہے ہیں۔ 😎 اس مقصد کو پورا کرنے کےلیئے ہم کو ایک بار پھر اس تصویر کے نشانات کی پیروی کرنی ہو گی۔

اس تصویر میں نشانات لگا کر دکھایا گیا ہے کہ کیسے ان آپشنز کو چننا ہے۔

Blogger skills training on ilink Urdu
اُوپر والی تصویر کی مدد سے سرخ نشان والی پسند رکھیں۔
جیسا کہ آپ دیکھ سکتےہیں۔ تصویر میں چھ نشانات پسند کے اور ایک نشان محفوظ کرنے کا لگایا گیا ہے۔ اس کا فائد یہ ہوگا کہ آپ کا بلاگ دوسرے سرچ انجن میں بھی شامل ہون شروع ہوجائے گا اور آپکے مواد میں اگر کچھ بھی نہیں لکھا گیا ہو گا جیسے کہ ہم پیج یا کوئی بھی لنک وغیرہ تو یہ خود بخود آپکے بلاگ کی ڈسکرپشن کو شامل کر لے گا۔اس کے ذریعے سے گوگل کا روبوٹ مطلوبہ چیزوں کی دیکھ بھال کرے گا۔ یہ کام مکمل ہوگیا ہے۔
Blogger skills training on ilink Urdu
جب سب کام مکمل ہو جائیں گے تو آپکو بلاگ میں نئی تحریر شامل کرتے وقت یہ اضافی آپشن باکس مل جائیں گے۔ آپ نے سرچ ڈسکرپشن میں مختصر مگرپُراثر تحریر لکھنی ہے جو کہ ذیادہ لمبی نہ ہو اور کوشش کریں کہ اس میں تحریر کے کی ورڈز ضرور ائیں۔ کی ورڈ وہ ہوتے ہیں جو تحریر میں بار بار استعمال کیئےجاتےہیں۔ جیساکہ اس تحریر میں میں بار بار استعمال کر رہا ہوں۔ تحریر کا مواد اسکے موضوع کے مطابق ہونا چاہیئے۔ پُوسٹ کا نام بہت ہی مختصر ہونا ضروری ہے۔ ذیادہ سے ذیادہ پانچھ یا چھ لفظوں کے اندر کام نمٹانے کی کوشش کریں۔ 

دوسرے سرچ انجن میں بلاگ شامل کرنا۔

گوگل کے علاوہ بھی سرچ انجن ہیں جو گوگل جیسا کام ہی کرتے ہیں جیسے کہ (Bing,Yendux) وغیرہ۔ اگر ان میں بلاگ کو داخل کردیا جائے تو بہتر ہے۔ جیسے کہ بِنگ، مائکروسافٹ والوں کا ہے اور ینڈکس رشیا والوں نے بنایا ہوا ہے۔ یاہو اب بنگ میں شامل ہو چکا ہے۔ 
دوسرے سرچ انجن میں بلاگ داخل کرنے کا طریقہ ذارا سا مختلف ہو سکتا ہے۔ جو بھی کوڈ ہیڈ میں شامل کرنے کا کہا جائے اس بلاگ تھیم کے ہیڈ میں نقل اتاریں۔ سائیٹ میپ آپ نے (.sitemap.xml) والا ہی لکھنا ہے۔ *آپنے بلاگ میں پوسٹ لکھنے کے دوران الفاظ کا ذخیرہ معلوم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ بلاگ کی ساری لکھائی کو کنٹرول جمع اے سے سلیکٹ تمام کر لیں اور اس لنک پر جانے کے بعد کنٹرول جمع وی سے نقل اُتار دیں۔ نیچے اپکے الفاظ کی تشریح ہو جائے گی۔ لنک یہ ہے 😎 Words counter online free toll.🌍
بلاگ کو صاف اور واضع ہونا چاہیئے، غیر ضروری اور بہت زیادہ سایئز والی تصویریں مت ڈالیں۔ تحریر کے آخر میں کچھ سوالات بھی پوچھیں تاکہ آپکو تبصرے مل سکیں۔ آپنے بلاگ کے ہر ریڈر کا احترام اور عزت کریں۔ 

بہت خراب اور نامکمل لکھی گئی تحریرـــ اُتنی ہی جلدی "ردی کی ٹوکری" میں جاتی ہے۔ اب وہ زمانہ گزر گیا جب لوگ گوگل کو مزاق سمجھتےتھے۔ اب گوگل ایک سانئس کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ کیا آپ چاہتےہیں کہ دس بارہ سال کے بعد بھی آپکی پوسٹ پر صرف بارہ یا تیرہ نظارے ہی ہوں۔ ہرگز نہیں! تو آج کہ محنت کل کی کامیابی ہے۔ جو بھی لکھیں لاجواب لیکھیں، آپ کا مقابلہ پوری دنیا سے ہے۔ دیکھیں کہ جو بلاگ سرچ میں پہلے نمبر پر آرہا ہے اس میں کونسی خوبی ہے؟ آپنے کام سے متعلق باخبر رہنا بھی بہت ضروری ہے۔ کچھ وقت سرچ کنسول کو بھی دیا کریں۔ سائیٹ میپ کو تازہ دم رکھنے کی خاطر دن میں کم سے کم ایک پوسٹ ضرور نئی شامل کریں۔ سوشل میڈیا پر بھی آپنے مواد کو شامل رکھیں۔ شیئرکرنے سےاور کوئی دیکھے یا نہ دیکھے، روبوٹ ضرور دیکھے گا۔ 

بلاگ اچھا لگا ہو تو اسکا اظہار اسے شیئرکرکے کریں۔ تبصرے بھی دل کھول کر کریں کیونکہ اس بلاگ سے دوسروں کو بھی فائدہ ہو اور میری بھی راہنمائی ہو جائے۔ اس بلاگ (New Blog Optional Setup Training) پر آپنا قیمتی وقت استعمال کرنے کا بہت شکریہ۔

0 تبصرے:

Post a Comment

 
فوٹر کھولیں