تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
October 6, 2018

ویڈیُوایڈیٹنگ کےلیئےموزوں پروگراموں کا انتخاب

October 06, 2018
دوستو! السلامُ و علیکم، اگرآپ ویڈیوُایڈیٹنگ کا کام کرنا چاہتےہیں اور نہیں جانتے کہ کونسا پروگرام آپ کو مکمل اور بہتیرین سہولتیں مہیا کر سکتا ہے۔ یہ بلاگ ایسے ہی رازوں سے پردہ اُٹھانے کے بارے میں درج کیا جا رہا ہے۔ اس بلاگ میں آپ جانیں گے کہ کیسے "ویڈیُوایڈیٹنگ کےلیئےموزوں ترین پروگرام" کا انتخاب کیا جائے اور کونسا پروگرام اس مقصد کو پورا کرنے میں اچھا ثابت ہوگا۔

اُردوان پیج کا انتخاب۔

یہ پروگرام اُردو، عربی، سندھی اور دیگر زبانوں میں لکھائی لکھنے میں استعمال ہوتا ہے۔ ویڈیُو ایڈیٹنگ کے کام میں اُردو زبان میں نام، پتہ وغیرہ لکھنے کے کام آتا ہے۔ ویسے تو سیدھا فوٹوشاپ میں بھی اب اُردو لکھنے کی سہولت موجود ہے مگر اس مقصد کےلیئے کچھ لکھائی لکھنے کے انداز کا شامل ہونا ضروری ہے اور کچھ تبدیلی بھی درکار ہے۔ اُردو ان پیج کی مدد سے ہم، لکھ سکتے ہیں "اُردو زبان میں" اور پھر اس لکھائی کو دوسرے پروگراموں میں استعمال کر سکتےہیں۔

آڈاب فوٹوُشاپ کا انتخاب۔

بہت ہی اعلی درجے کی تصاویر کا بیک گراوُنڈ تبدیل کرنا، اس کے اُوپر خوبصورت تزین و آرائش کرنا اور شادی بیاہ وغیرہ کی ویڈیوُ میں لگانا اس پروگرام کی بدولت بہت ہی آسان ہے۔ یہ پروگرام، تصاویری کام کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ یہ دُنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پروگرام ہے جو آپنے استعمال کنندہ کو بہت سے بہتر اور کارآمد باکس مہیا کرتا ہے۔ اس کو استعمال کرنے والا بہت تیزی اور سہولت کے ساتھ ایک وقت میں بہت ساری تصاویر پر کام کر سکتا ہے۔  اس میں طے شدہ کام کے نتائج کوکاغذ پر چھاپا جا سکتا ہے اور دوسرے مقاصد کو پورا کرنے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

آڈاب آفٹرایفیکٹ کا انتخاب۔

ویڈیُو ایڈیٹنگ میں بہت سے خوبصورت اور بہتیرین ڈیزائین کی بہت ضرورت ہوتی ہے، ایک شادی بیاہ کی یا دیگر تقریبات کی محفوظ شدہ تصاویر اور ویڈیوز اور دیگر مواصلاتی مواد میں اضافہ کرنے اور تبدیلی کرنے میں استعمال ہونے والا دُنیا کا اول نمبر پر رہنے والا پروگرام ہے۔ جیسا کہ اسکے نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک طرح کا ایفیکٹ بنانے والا پروگرام ہے۔ اس وجہ سے اسکی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ بہت سے فلم، ٹی وی اور دوسرے پروڈکشن کے کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام، انیمیشن بنانے میں بہت ہی معاون ثابت ہوتا ہے۔

سینما 4 ڈی کا انتخاب۔

ویڈیوُ ایڈیٹنگ یا گرافکس کے کام میں اگر کوئی ایسی ضرورت پیش آجائے کہ کسی قسم کے برانڈ یا پھر اینیمیش سے متعلق کوئی ماڈل شامل کرنا ہو تو یہ پروگرام (سینما 4 ڈی) ایک اچھی پسند رہے گی۔ اس پروگرام (سینما 4 ڈی) کا استعمال تین سمتی یا پھر چار سمتی ڈرائینگ، یا پھر انیمیشن تیار کرنے کی صلاحییت ہے۔ یہ سیدھا آڈاب آفٹر ایفیکٹ کے ساتھ منسلک ہو جاتا ہے اور ایک وقت میں دونوں پروگراموں پر کام کیا جا سکتا ہے۔ بہت سی جدید معیار کی فلموں اور کارٹون وغیرہ میں اس کے ذریعے سے کردار ڈالے جاتے ہیں۔ یہ بھی دُنیا کے تھری ڈی پروگراموں کی فہرست میں ایک بہت ہی مشہوُر پروگرام ہے۔

آڈاب پریمیئرپروکا انتخاب۔

یہ پروگرام آج کل آٹھ کے تک کی ویڈیوُز کو ایڈیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں ویڈیوُ ایڈیٹنگ میں فائل فارمیٹ بہت ایمیت رکھتا ہے۔ اس پروگرام میں بہت سے فائل فارمیٹ اور ویڈیوُ سٹینڈرڈ پر کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔اس پروگرام کا ایک فائل فارمیٹ، "ایچ ڈی" 1920 ضرب 1080 بہت ہی مقبول ہے۔ یہ فائل فارمیٹ بہت ذیادہ ڈسپلے پر کام کرتا ہے جیسے کہ انٹرنیٹ یا پھر موبائل اور ٹی وی وغیرہ۔اس میں بھی ایک اچھے ویڈیوُ ایڈیٹر کی تمام تر خصوصیات ہیں۔ بہت ہی زیادہ وسائل میسرکرتا ہے اور آخری حد کے طور پر استعمال میں لایا جاتا ہے۔ یہ پروگرام شادی بیاہ کی ویڈیوُ یا پروڈکشن کے کام کرنے میں تھوڑا سا کمزور ہے مگر حدِنتائج بہت ہی عمدہ ہے۔اس کے تیار شدہ پروجیکٹس زرا کم تعداد میں دستیاب ہوتے ہیں مگر یہ ایک بار کی تخلیق یا پروڈکشن میں بہت ہی معاون تصور کیا جاتا ہے۔

ایڈیس پرو کا انتخاب۔

یہ میرا پسندیدہ پروگرام ہے۔ اس پروگرام میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کی ویڈیوُ ایڈیٹنگ کا کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس پروگرام کے بہت سے تیار شدہ پروجیکٹس دستیاب ہیں اور استعمال میں بہت ہی آسان ہے۔ یہ ویسے تو ہر طرح کے فائل فارمیٹ پر کام کر سکتا ہے مگر اس میں لومیٹری نہیں ہے جو کہ صرف آڈاب آفٹرایفیکٹ یاپھر پریمیئرپرو میں ہی دستیاب ہوتی ہے۔ لومیٹری کلر سکیم اور کیمرہ پروفائل پر بہتر انداز میں کام کرنے کےایفکٹس ہوتے ہیں جو کہ ویڈیوُ یا تصاویر کے رنگوں اور دیکھنے کے نتائج کو بہترانداز میں سنبھال سکتا ہیں۔ ایڈیس کے چار، پانچ اور چھ ترتیب شدہ بتدریج فہرست والے پروگرام صرف ونڈوز آٹھ تک ہی کام کرنے کے قابل ہوتے ہیں جبکہ بہت ہی ترقی یافتۃ ایڈیس آٹھ اور نو کی ترتیب شدہ  فہرست والے پروگرام ونڈوز دس میں بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

0 تبصرے:

Post a Comment

 
فوٹر کھولیں