تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
September 29, 2018

نیا بلاگ سرچ انجن سے دوست کیسے بنایا جائے

September 29, 2018
دوستو!السلام وُعلیکم، بلاآخر آج میں نے اس بلاگ پر باقاعدہ پوسٹنگ کا کام شروع کر ہی دیا ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں اردو زبان ہماری پسندیدہ اور قومی زبان ہے۔ مگر چونکہ ہم ٹیکنالوجی میں بہت پیچھے ہیں تو اس وجہ سے اس طرح کے بلاگ بہت ہی کم بنائے جاتے ہیں جو کہ اُن لوگوں کو فائدہ دیں جن لوگوں کو انگلش زبان کی ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں آتی۔ میں اس بلاگ پر استعمال ہونے والے تھیم کے آتھر کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جس نے بہت ہی محنت سے اسکو ڈیزائین کیا ہے۔ آگے بڑھنے سے پہلے میری آپ سے گزارش ہے کہ اس بلاگ کی اشاعت اور ترویج کو غور سے اور دل لگا کر پڑھیں۔انشاؑاللہ فائدہ ضرور ہوگا۔ کسی بھی قسم کی راہنمائی کے لیئے آپ کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

نمومہ کے طور پر دی گئی تصویر۔

iLink Urdu Skills Training Blog Pakistan
یہ اس بلاگ کے تھیم کی تصویر ہے۔

بلاگ کی ایس ای اُو کیا ہے؟

"SEO"مطلب سرچ انج آپٹیمائیزیشن، یعنی بلاگ کو سرچ میں لانے کےلیئے تیار کرنا۔ جب ایک نیا بلاگ بن جاتا ہے تو اسکے بعد بھی کچھ ضروری کام ہوتے ہیں جو کہ کر لیئے جائیں تو بہت ہی اچھا ہے۔ جب آپ ایک نیا بلاگ بناتے ہیں تو بنیادی طور پر آپکا بلاگ درمیانی صورتِ حال سے نمٹنے کےلیئے ڈیزائین ہوتا ہے۔ اگر آپ سکو کچھ بہترین اور تسلی بخش طریقوں سے ایس ای کا دوست بنانا چاہیں تو آپ درست جگہ پر ہیں۔ کیونکہ میں آپ کو بتانے جارہا ہوں کچھ چھپے ہوئے طریقے اوربلاگ کو سرچ میں لانے کی ہدایات۔

گوگل سرچ کنسول میں بلاگ کو جمع کرنا۔

یہ سب سے پہلا کام ہے جو آپ نے بلاگ بنانے کے بعد کرنا ہے۔ آپ کوئی سا بھی تھیم استعمال کرنے کے بعد اس طرف آسکتے ہیں۔ کیونکہ ہم کچھ مخصوس کوڈ بلاگ کے تھیم ہیڈ میں جمع کرنے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کو پورا کرنے کی خاطر آپنے نے سب سے پہلے اس لنک پر جانا ہے"https://www.google.com/webmasters/tools/home?hl=en" اور آپنے بلاگ کو شامل کرنا ہے۔
نیچے کی تصویر پہلی آپشن کی ہے۔
Blogger skills training on ilink urdu
پہلا قدم:-بلاگ کو سرچ کنسول میں جمع کرنا۔

نیچے کی تصویر دوسری آنیوالی آپشن کی ہے۔ 
Blogger Skills training on ilink urdu
دوسرا قدم:۔اس ڈبہ میں آپنے بلاگ کا پتہ درج کریں یا نقل اتاریں۔
یاد رکھیں! اگر آپ کا بلاگ،ایچ ٹی ٹی پی پتہ والا ہے تو ایچ ٹی ٹی پی سے پتہ شروع ہون چاہیے۔ دو مختلف قسم کے ایڈریس آپ کے بلاگ میں دستیاب ہوتے ہیں۔ ایچ ٹی ٹی پی ایس والا ایڈریس بہت ہی محفوظ اور بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ 

بلاگ کامیابی سے سرچ کنسول میں شامل ہو چکا ہے۔

بہت ہی آسان طریقے سے بلاگ جب سرچ کنسول میں داخل کر لیا جاتا ہے تو گوگل سروسز اور دوسرے بہت سے سرچ انجن اسکو دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔ بلاگ کا مواد اور نام پتہ وغیرہ کی تفصیلات حاصل کرتے ہیں اور جب لوگ کچھ سرچ کرتے ہیں تو آپکے بلاگ کے مواد کو بھی چن کر شامل کیا جاتا ہے اگر کی ورڈ میں مماثلت ہو اور آپکا بلاگ درجہ بندی کے لہاظ سے اس کے قابل ہو۔
ایک نیا تیار کیا گیا بلاگ لگ بھگ پچیس دنوں کے اندر سرچ میں آنا شروع ہو جاتا ہے۔ بلاگ کی مقبولیت ہی اس کو سرچ میں پہلے نمبر پر لانے کا کردار ادا کرتی ہے۔ بلاگ کی مقبولیت اس کے اندر مواد پر منحصر ہوتی ہے۔ ایک اچھا بلاگ جس میں ہر صفہ پر کم اس کم 250 سے زیادہ حروف ہوں گوگل اسکو بہتر انداز سے سمچھ سکتی ہے۔ 500 سے اوپر الفاظ والا بلاگ ڈی کیٹیگری میں آتا ہے۔ 1000 الفاظ سے اوپر والا بلاگ سی کیٹیگری میں آتا ہے اور 2000الفاظ سے اُوپر والا بلاگ اے کیٹیگری میں آتا ہے۔ 

Sitemap:کو شامل کرنے کا طریقہ۔

Blogger skills training on ilink Urdu
اُپر کی دی گئی تصویر سائیٹ میپ داخل کرنے کی ہے۔ یہ دوسرا اقدام ہے۔
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں جب بلاگ سرچ کنسول میں جمع ہو جاتا ہے تو اسکی سائیٹ میپ بھی داخل کرنا ہوتی ہے۔ جمع سائیٹ میپ والے بٹن پر کلک کرنے سے نیچے والی آپشن باکس ونڈو کھل جاتی ہے۔ اور آپ نے Sitemap لکھ کر سب مٹ بٹن پر کلک کرنی ہے۔ اس کے بعد آپکا بلاگ سرچ انجن میں مکمل طور پر داخل ہو جائے گا۔

اگلا مرحلہ، "Analytics" میں بلاگ شامل کرنا۔

آپکا بلاگ دنیا میں کس جگہ پر دیکھا جا رہا ہے، کونسا مواد زیادہ سرچ میں آرہا ہے وغیرہ کی تفصیلات گوگل انالائیٹکس سے ملتی ہیں۔ اس میں بلاگ شامل کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ بلاگ شامل کرنے کا لنک یہ ہے۔ https://analytics.google.com/analytics/web/#/a122528562w180631563p178705032/admin جب آپ اس کی ونڈوز میں داخل ہو جائیں تو نیا بلاگ نام اور پتہ کے ساتھ شامل کر دیں۔

یہ جگہ ایڈمن والے بٹن کو ماوسنگ کرنے سے آئےگی۔

Blogger skills training on ilink Urdu
نیا بلاگ کا نام اور پتہ شامل کرنے کا بٹن۔

جیسا کہ اُوپر والی تصویر نشان لگے بٹن پر ماوسنگ کرنا دکھا رہی ہے۔ ایک نیا بلاگ شامل کرنے کا بٹن ہے اس پر ماوسن کرنی  ہے اور اگے کی ونڈوز کو کھولنا ہے۔

گوگل انالائیٹکس کا سکرپٹ کاپی کرنا۔

جب ایک نئی جائیداد داخل ہو جاتی ہے تو پھر ٹریکنگ بٹن پر ماوسنگ کرنے سے آپ اس ونڈوز پر آ جائیں گے۔ اس تصویر میں تین نمبر والی لکھائی کو کاپی کرنا ہے۔
Blogger skills training on ilink Urdu
جیاس کہ ایک سکرپٹ کو دکھایا گیا ہے۔ اس کو سلیکٹ کر کے کنٹرول جمع سی سے نقل اتارنی ہے۔
جب آپ اُوپر دیا گیا کام کامیابی سے مکمل کر لیتے ہیں تو یہ مرحلہ ختم ہو جاتا ہے اور اب ہم آگے کے اقدام پر کام کریں گے۔ 

گوگل انالائیٹکس کوڈ کو بلاگ تھیم کے ھیڈ میں اتارنا۔

آپ آپنے بلاگ کے مین (ہوم) ونڈوز میں داخل ہو جائی۔اور تھیم میں داخل ہو جائیں۔ یاد رہے! کہ ہم نے گوگل انالائیٹکس کا کوڈ کاپی کیا ہوا ہے جسکی ہم نے تھیم کے ھیڈ میں نقل اتارنی ہے۔

درج ذیل تصویر بلاگ کے تھیم میں داخل ہونے کی ہے۔

Blogger skills training on ilink Urdu
اس بٹن پر ماوسنگ کریں اور بلاگ کے تھیم میں داخل ہو جائیں۔
جب آپ بلاگ کے تھیم میں داخل ہو جاتے ہیں تو آپ نے تھیم کے <head> میں جائیں گے۔ اور اس تصویر کے مطابق آپ نے انالائیٹکس کا کوڈ داخل کرنا ہے۔ یاد رکھیں کوڈ کو <head> کے نیچے ڈالنا ہے ۔

تھیم کے <head>میں انالئیٹکس کا سکرپٹ داخل کرنا۔

Blogger skills training on ilink Urdu
اُپر کی تصویر بلاگ کے ہیڈ میں سکرپٹ کاپی کیا گیا دکھاتی ہے۔
اسکے بعد تھیم کو محفوظ کرنا ہے۔ جیسا کہ آپ اس تصویر میں نشان لگا ہوا بٹن دیکھ سکتے ہیں۔ کوئی بھی کی گئی تبدیلی محفوظ کرنا بہت ہی ضروری عمل ہوتا ہے۔ اگر آپ محفوظ نہیں کریں گے تو وہ تبدیلی لاگو نہیں ہو پائے گی۔

تھیم میں سکرپٹ داخل کرنے کے بعد کا عمل۔ 

Blogger skills training on ilink Urdu
اس بٹن پر ماوسنگ کرنے سے تھیم کی تبدیلی محفوظ ہو جائے گی۔

کامیابی سے مکمل ہوا!

مبارک ہو! ہمارا اب تک کا کیا گیا کام کامیابی سے ہمکنار ہو گیا ہے۔ دوستو، جب آپ کا بلاگ گوگل انالئیٹکس اور سرچ کنسول میں آ جاتا ہے تو اسکی سرچ انجن سے دوستی شروع ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد کچھ ہی دنوں کے اندر آپکی لکھی گئی تحریریں یا مواد سرچ رزلٹ میں آنا شروع ہو جائے گا۔
امید کرتا ہوں کہ آپکو یہ کاوش پسند آئے گی۔اگر واقع ہی ایسا ہے تو مہربانی کر کے اسک بلاگ کو دوستوں کے ساتھ بانٹیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ تبصرے والی جگہ پر آپنی آراء داخل کرنا مت بھولیں۔ ضرور لکھیں کہ، "میں اس بلاگ آئی لنک اُردو" میں کیسا لکھ رہا ہوں؟ کیا یہ بلاگ "New blog SEO guide blogger skills" آپ کےلیے مدد گار ثابت ہوا ہے۔ اس بلاگ، "نیا بلاگ کو سرچ انجن" کا دوست بنانا پر تشریف لانے کا بہت شکریہ۔ اللہ حافظ!

2 تبصرے:

 
فوٹر کھولیں