تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
September 24, 2018

قابلیت بڑھانے کے بارے میں آئی لنک اُردوکا تعارف

September 24, 2018
آئی لنک اردو سکلز ٹریننگ بلاگ
یہ ایک ایسا بلاگ ہے جس کے ذریعے سے آپ بذریعہ کمپیوٹر سیکھنے کے بعد پیسے کما سکتے ہیں۔ آپ کے پاس اگر کوئی بھی سکلز میں مہارت نہیں ہے اور آپ آپنے کمپیوٹر سے گھر بیٹھے ہزاروں روپے کمانا چاہتے ہیں تو آپ درست جگہ پر ہیں۔کیونکہ! آئی لنک پی کے بلاگ آپکی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ آپکی تعلیمی قابلیت میٹرک ہے یا پرائمری، کوئی بات نہیں! اب آپکو سب کچھ اردو زبان میں مل رہا ہے۔ اس بلاگ پر تبصرے ، تجزیے اور ذاتی معلومات کی بنا پر ہر ایک چیز تصدیق شدہ ہے۔ بہت سی کارآمد اور مفید معلومات کا ذخیرہ ہے۔

وقت اور پیسہ کتنا اہم ہے?

وقت آپکو زندگی دیتی ہے اور زندگی پیسے سے چلتی ہے۔عام طور پر ایک دن میں انساس تین گھنٹے صرف خالی اور بے جا گزار دیتا ہے۔ کچھ لوگ فلم اور انٹرٹینمنٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ دوستو! اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ اور کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ ہے تو آپ دن میں صرف ایک گھنٹہ کام کر کے کچھ اضافی پیسے کما سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ کی افادیت اور مقبولیت سے انکار ناممکن ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ گوگل اور دوسرے سرچ انجن ہماری زندگی کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور انسان آپنی زندگی کو بہتر سے بہترین کرنے کی تگ و دو میں مصروف عمل ہے۔ ہمارے ملک، "پاکستان" میں بے روز گاری ایک بہت ہی بڑا مسلئہ ہے۔ میں ایسے لوگوں کی فلاح اور اصلاح کی خاطر صرف اتنا ہی دلاسا دے سکتا ہوں کہ آپ ہمت نہ ہاریں۔ آپ اس بلاگ کو سبسکرائب کر لیں اور روزانہ کچھ وقت اس بلاگ کو پڑھنے میں گزاریں۔ 

اس بلاگ پر آپ سیکھ سکتے ہیں.

آن لائین،آف لائین ـــپیسے کمانے کے طریقے۔ یہ بلاگ آپ کی معاونت کرے گا۔ گوگل کا نیا اکاونٹ بنانے سے لے کر پروفیشنل ویڈیو ایڈیٹننگ کے سکلز سکھانے میں اور میرے اس جیسے دوسرے بلاگ-جیسے کہ (آئی لنک) موبائل، 3ڈی ایچ ڈی ویڈیو ایڈیٹنگ وغیرہ سے آپ ڈاون لوڈنگ بھی کر سکیں گے۔  ویڈیو ٹیٹوریل، فوٹو ڈایاگرام بھی آپکی رہنمائی کے لیے موجود ہو گا۔ آپ سیکھ سکتے ہیں ویڈیو گائیڈ کے ذریعے سے، آپ سیکھ سکتے ہیں اردو بلاگ اور بہت سی کارآمد تصویری معلومات کے ذریعے سے۔ ایک مختصر مگر جامع رپورٹ درج کی جا رہی ہے۔

گوگل بلاگ سپوٹ کی ٹریننگ.

اس کیٹیگری میں آپ کو جاننے اور سیکھنے کا موقع ملے گا کہ آپ ایک بلاگ کیسے بنا سکتے ہیں۔ آپ آپنے بلاگ سے پیسے کیسے کما سکتے ہیں۔ بلاگ بنانے سے لے کر پیسے کمانے تک کی راہنمائی میں آپ کا کوئی خرچہ نہیں آئے گا۔ سب کچھ بلکل مفت ہے۔  بلاگر کی سروسز تو بلکل ہی مفت ہیں مگر ورڈپریس پر آپکو پیسے بھرنے پڑیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ ورڈپریس کے بارے میں بھی جان سکیں گے۔ بلاگ اور ویب سائیٹ نئے سرے سے بنانے میں یہ کیٹیگری بہت ہی اعلی معیار کی ہے۔ آپ کے پاس اگر بلاگ یا ویب سائیٹ پہلے سے موجود ہے تو آپ پھر بھی اس کیٹیگری (بلاگر ٹریننگ) کو ضرور دیکھیں! ہو سکتا ہے آپ کو کچھ نیا سیکھنے کو مل جائے۔

آڈاب فوٹوشاپ کی ٹریننگ.

دوستو! جیسا کہ آپ جانتے ہیں (فوٹوشاپ) دنیا میں سب سے ذیادہ استعمال کیا جانے والا سافٹ وئیر ہے۔ یہ بہت ہی اچھا اور بہترین سافٹ وئیر ہے۔ اس کیٹیگرئ (فوٹوشاپ ٹریننگ) میں آپ کی معاونت کے لیے بہت سی کارآمد باتیں ویڈیو گائیڈ کے ذریعے سے درج کی گئی ہیں۔ فوٹوشاپ ایک گرافکس اور فوٹو ایڈیٹنگ کا سافٹ وئیر ہے اور اس میں آپ کام کرنا سیکھ سکیں گے. فوٹوشاپ سافٹ وئیر کے بنیادی کام کرنے کے طریقے اور بہت کچھ۔ جو مچھے پتہ ہے۔ میں آپ کے ساتھ شیئر کروں گا۔

ایڈیس پرو کی ٹریننگ.

یہ ایک ویڈیو ایڈیٹنگ کا سافٹ وئیر ہے اور خاص کر شادی بیاہ کی ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے بہت ہی کارآمد ہے۔ اس کیٹیگری (ایڈیس ٹریننگ) میں انسٹال کرنے سے لے کر ایک بہت ہی اچھے اور اسان طریقے سے ویڈیو ایڈیٹننگ پر بات کی گئی ہے۔ اس سافٹ وئیر کے تیار شدہ ہزاروں پرجیکٹ ہمارے دوسے (آئی لنک)3ڈی  بلاگ پر رکھے گئے ہیں۔ آپ سیکھ سکیں گے بہت ہی پروفیشنل انداز کے ساتھ ویڈیو ایڈینگ اور وہ بھی بلکل ہی مفت۔

آڈاب پریمئیر پرو کی ٹریننگ.

آڈاب پریمئیر پرو بھی ایک بہت ہی مشہور اور بہترین ویڈیوایڈیٹنگ کا سافٹ وئیر ہے۔ اس کے بارے میں بھی بہت سی بنیادی اور کارآمد باتیں بتائیر گئی ہیں۔ آپ سیکھ سکتےہیں آڈاب پرئیمئر پرو میں ہر فارمیٹ کے ساتھ ویڈیو ایڈیٹنگ کرنا۔ آڈاب اس وقت پوری دنیا میں بہت ہی ذیادہ استعمال کیا جانے والا سافٹ وئیر ہے جو ملٹی فارمیٹ کے ساتھ کریٹیو یوزر کو فری ہینڈ مہیا کرتا ہے۔ پُوری دنیا میں آڈاب کریٹیو کلاوُڈ کی دھوم ہے۔آپ 8کے تک کی ویڈیوآڈاب پریمیئیر پرو میں ایڈٹ کر سکتےہیں۔

آڈاب آفٹرایفیکٹ کی ٹریننگ.

آڈاب افٹرایفیکٹ، پُوری دنیا کا "نمبر ون سافٹ وئیر" اور میرا پسندیدہ ہے۔ یہ ہر قسم کے ایفیکٹ بنانے اور اینیمیشن کے کام کرتا ہے۔ اس سافٹ وئیر کی بہت زیادہ پلگن دستیاب ہیں جو اس کے یوزر کو آپنی من پسند output حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ یہ سافٹ وئیر سینما 4ڈی کے ساتھ لائیو کام کرتا ہے۔ اس کی مدد سے 3ڈی اور 2ڈی اینیمشن بنانا بہت ہی آسان ہو گیا ہے۔ دنیا میں فلم پروڈکشن کے شعبے سے منسلک لوگ اس کا استعمال ذیادہ تر کرتےہیں۔ آپنی نوعیت کا یہ انوکھا سافٹ وئیر ہے جو آپنی مقبولیت کے لہاظ سے فائینل کٹ پرو (Windows Mac Version) کو بھی کراس کر گیا ہے۔ اس میں بہت سے کام کرنے کے طریقے بتائے گئے ہیں اور اس کے تیار شدہ پروجیکٹ بھی ڈاون لوڈنگ کےلیئے حاضرہیں.

سینیما4ڈی کی ٹریننگ.

اس کیٹیگری میں بتایا گیا ہے کہ آپ کیسے 3ڈی ماڈل بنا سکتے ہیں، اینیمیشن کو بنانا اور دوسرے سافٹ وئیر میں کھولنا وغیرہ۔ یہ سافٹ وئیر (Cinema 4D) مجھے بہت پسند ہے، کیونکہ اس کے ذریعے سے میں آن لائیں 3ڈی ماڈل بنا کر بیچتا ہوں۔ آپ سیکھ سکتےہیں، بہت سے بہترین اور ضروری کام کرنے کے طریقے وہ بھی ویڈیو گائیڈ کے ذریعے سے۔

ضروری اطلاع!

جو یوزر نئے سرے سے کام کرنا چاہتا ہے، اس کے پاس دو موبائل فون کی سم کارڈ ہونا ضروری ہیں۔ سم کارڈ اس کے نام پر رجسٹر ہوں تو بہت ہی اچھا ہے۔ دو سم کارڈ کے ذریعے سے دو گوگل (G-Mail) اکاونٹ بنانے پڑیں گے۔ ایک مین اکاونٹ اور دوسرا ریکوری اکاونٹ--تاکہ، کل کو آپ کا کیا گیا کام کوئی ہیک نہ کرسکے اور آپ کی مکمل دسترس میں رہے۔

سیکھنے کے دوران کسی بھی قسم کی دشواری پیش آرہی ہو تو آپ مجھے (ای-میل) کر سکتے ہیں، میرا ای میل ایڈریس (shahidabbas2001@gmail.com) محفوظ کر کے رکھ لیں جو آپ کے کام آئی گا۔ سکھنے کے بعد اگر آپ میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند ہوں تو خوش آمدید کہوں گا۔ ہم مل کر بھی آن لائین پیسے کما سکتے ہیں۔ 

خوداعتمادی اور سچی لگن ہی آپ کو کامیابی دلا سکتی ہے۔ ایک درخت کی طرح سے آپنے کام کی آبیاری کرنی پڑے گی۔ بلآخر محنت کا پھل ضرور ملے گا۔ جب آپ کچھ کرنے کی جستجو کریں گے تو اللہ پاک بھی آپکی مدد کرے گا۔ آپ دنیا میں ایک مقام حاصل کر سکیں گے۔ آپ کو گھر بیٹھے اور فیلڈ میں کام ملے گا جو کہ آپکی (Extra Income) کا سبب بنے گا۔ 

آپ یقین رکھیں! آپ کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔ کیونکہ، گوگل محنتی اور ہنرمند لوگوں کی قدر کرتا ہے۔ آپ ایک ایسی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں جو کہ کسی بھی انسان کا خواب ہوتا ہے۔ مطلب پیسہ کمانااور آپنے مستقبل کو محفوظ کرنا۔ یہ سب کچھ ایسے ہے کہ جیسے آج شروع کرو گے تو کل منزل ضرور ملے گی۔ 

تمام تر ٹریننگ ایڈسنز پرگرام کی پالیسی کو مدِنظر رکھ کر ترتیب دی گئی ہے۔ پروفیشینل اور ماہرانہ انداز میں بیان کیا جانے والا ہر ایک تبصرہ آپنی صداقت اور معیار پر پورا اترتا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ آپ کی ہر ضرورت کے مطابق بتایا جائے۔ اگر انسانی غلطی کی وجہ سے کچھ کمی بیشی رہ جائے اور آپ ہماری اصلاح کرنا چاہیں تو آپکا شکریہ ہو گا۔ معیار کو بہتر بنانے کی خاطر آپ کی آراء ہیمں بہت عزیز ہیں۔ 

آخر میں میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ، آپ کو یہ تحریر(Post)کیسی لگی؟ کیا آپ کچھ وقت نکال کر اس پر تبصرہ کرنا چاہیں گے؟ کیا آپ اس کو آپنے دوستوں کے ساتھ بانٹیں گے۔ آگر آپ اس بلاگ (iLink-pk)سے منسلک ہونا چاہتے ہیں تو سبسکرائب کرنا مت بھولیں۔ ایسا کرنے سے آپ ہماری ہر روز کی تازہ ترین مواد پر مبنی میل حاصل کر سکیں گے۔ آج اس بلاگ (Introduction of iLink-pk skills training)میں شریک ہونے کا شکریہ، اللہ حافظ! 

0 تبصرے:

Post a Comment

 
فوٹر کھولیں